سنن النسائي - حدیث 5129

كِتَابُ الزِّينَةِ مِنَ السُّنَنِ مَا يُكْرَهُ لِلنِّسَاءِ مِنْ الطِّيبِ حسن أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ قَالَ حَدَّثَنَا ثَابِتٌ وَهُوَ ابْنُ عِمَارَةَ عَنْ غُنَيْمِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ الْأَشْعَرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّمَا امْرَأَةٍ اسْتَعْطَرَتْ فَمَرَّتْ عَلَى قَوْمٍ لِيَجِدُوا مِنْ رِيحِهَا فَهِيَ زَانِيَةٌ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5129

کتاب: سنن کبری سے زینت کے متعلق احکام و مسائل کون سی خوشبو عورتوں کےلیے نامناسب( ممنوع ) ہے؟ حضرت ابوموسیٰ اشعری﷜ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جو بھی عورت خوشبو لگا کر لوگوں کے پاس سے گزرتی ہے تاکہ وہ اس کی خوشبو سونگھیں (اور اس کی طرف متوجہ ہوں) تو وہ بدکارہ (زانیہ) ہے۔
تشریح : 1۔اس حدیث سے معلوم ہوا کہ خوشبو سے معطر عورت کا گھر سے باہر نکلنا شرعاً حرام ہے، جبکہ آج کی عورت خوشبو میں لت پت ہوکر دفتروں میں جاتی اور مختلف مخلوط پارٹیوں اور تقریبات میں شامل ہوتی ہے اور اسی حالت میں مختلف شاپنگ سنٹروں میں بھی اس کا آنا جانا رہتا ہے۔ فانا للہ وانا الیہ راجعون. دین و شریعت سے کوسوں دور، ایمان کی لذت سے ناآشنا اور تہذیب مغرب کی دل دادہ، نیز مسنون زندگی کی برکتوں سے محروم، شمع محفل بننے سے کے جنوں میں مبتلا آج کی بزعم خویش’ روشن خیال‘ درحقیقت ظلمتوں اور اندھیروں کی باسی عورت مخلوط محفلوں میں نہ صرف شمولیت اختیار کرتی ہے بلکہ ان محفلوں کی زینت بنتی ہے ، ان کی روح رواں بننے کی کوشش کرتی اور پھر اس بے راہ روی پر نہ صرف وہ بلکہ اس کے دیوث اور بے حمیت عزیزو اقارت، نیز باپ، خاوند اور بھائی وغیرہ سرعام فخر بھی کرتے ہیں۔ کیا ان حضرات و خواتین نے کبھی یہ سوچا ہے کہ روزِ قیامت اپنے رب کے سامنے کون سامنہ لے کر جائیں گے؟اور کیا ایسی پیغمبر مخالفانہ زندگی گزار کر اس دنیا سے رخصت ہونے پر نبئ اکرمﷺ کی شفاعت کے حق دار بن سکیں گے؟ اللہ کریم ہم سب کو اپنے دین متین کی سمجھ اور اس پر عمل پیرا ہو نے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔2 یہ حدیث مبارکہ اس بات پر بھی دلالت کرتی ہے کہ جو چیز کسی دوسری چیز کا سبب بنتی ہے اس سبب بننے والی چیز کا حکم بھی وہی ہوتا ہے جو اصل چیز کا ہوتا ہے جیسا کہ رسول اللہﷺنے ایسی عورت کو زانیہ اور بدکارہ قراردیا ہے جو خوشبو لگا کر گھر سے باہر نکلتی اور مردوں کو فتنے میں مبتلا کرتی ہے اور یہ اس لیے کہ عورت کے وجود سے پھوٹنےوالی مہک مردوں کو ابھارتی ہے کہ وہ اسے دیکھیں، لہذا جب وہ اجنبی عورت کو دیکھیں گے تو یہ نظر اور آنکھ کا زنا ہوگا۔ عورت کو اس لیے زانیہ کہا گیا ہے کہ وہ اس کا سبب بنتی ہے ، لہذا اس کا سبب بننے والی عورت پر بھی وہی حکم لگایا گیا ہے جو اصل چیز کا حکم ہے۔3۔ ’بدکار عور ت ہے‘ یعنی یہ بدکارہ اورزانیہ عورت کی علامت ہے کہ وہ لوگوں کے سامنےاپنی زینت ظاہر کرتی ہے تاکہ لوگ اس کی طرف مائل ہوں۔ یا اشارہ ہے کہ اس کا انجام بدکاری ہے ۔ آخر کار وہ زانیہ بن جائے گی۔ 1۔اس حدیث سے معلوم ہوا کہ خوشبو سے معطر عورت کا گھر سے باہر نکلنا شرعاً حرام ہے، جبکہ آج کی عورت خوشبو میں لت پت ہوکر دفتروں میں جاتی اور مختلف مخلوط پارٹیوں اور تقریبات میں شامل ہوتی ہے اور اسی حالت میں مختلف شاپنگ سنٹروں میں بھی اس کا آنا جانا رہتا ہے۔ فانا للہ وانا الیہ راجعون. دین و شریعت سے کوسوں دور، ایمان کی لذت سے ناآشنا اور تہذیب مغرب کی دل دادہ، نیز مسنون زندگی کی برکتوں سے محروم، شمع محفل بننے سے کے جنوں میں مبتلا آج کی بزعم خویش’ روشن خیال‘ درحقیقت ظلمتوں اور اندھیروں کی باسی عورت مخلوط محفلوں میں نہ صرف شمولیت اختیار کرتی ہے بلکہ ان محفلوں کی زینت بنتی ہے ، ان کی روح رواں بننے کی کوشش کرتی اور پھر اس بے راہ روی پر نہ صرف وہ بلکہ اس کے دیوث اور بے حمیت عزیزو اقارت، نیز باپ، خاوند اور بھائی وغیرہ سرعام فخر بھی کرتے ہیں۔ کیا ان حضرات و خواتین نے کبھی یہ سوچا ہے کہ روزِ قیامت اپنے رب کے سامنے کون سامنہ لے کر جائیں گے؟اور کیا ایسی پیغمبر مخالفانہ زندگی گزار کر اس دنیا سے رخصت ہونے پر نبئ اکرمﷺ کی شفاعت کے حق دار بن سکیں گے؟ اللہ کریم ہم سب کو اپنے دین متین کی سمجھ اور اس پر عمل پیرا ہو نے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔2 یہ حدیث مبارکہ اس بات پر بھی دلالت کرتی ہے کہ جو چیز کسی دوسری چیز کا سبب بنتی ہے اس سبب بننے والی چیز کا حکم بھی وہی ہوتا ہے جو اصل چیز کا ہوتا ہے جیسا کہ رسول اللہﷺنے ایسی عورت کو زانیہ اور بدکارہ قراردیا ہے جو خوشبو لگا کر گھر سے باہر نکلتی اور مردوں کو فتنے میں مبتلا کرتی ہے اور یہ اس لیے کہ عورت کے وجود سے پھوٹنےوالی مہک مردوں کو ابھارتی ہے کہ وہ اسے دیکھیں، لہذا جب وہ اجنبی عورت کو دیکھیں گے تو یہ نظر اور آنکھ کا زنا ہوگا۔ عورت کو اس لیے زانیہ کہا گیا ہے کہ وہ اس کا سبب بنتی ہے ، لہذا اس کا سبب بننے والی عورت پر بھی وہی حکم لگایا گیا ہے جو اصل چیز کا حکم ہے۔3۔ ’بدکار عور ت ہے‘ یعنی یہ بدکارہ اورزانیہ عورت کی علامت ہے کہ وہ لوگوں کے سامنےاپنی زینت ظاہر کرتی ہے تاکہ لوگ اس کی طرف مائل ہوں۔ یا اشارہ ہے کہ اس کا انجام بدکاری ہے ۔ آخر کار وہ زانیہ بن جائے گی۔