سنن النسائي - حدیث 5126

كِتَابُ الزِّينَةِ مِنَ السُّنَنِ التَّزَعْفُرُ وَالْخَلُوقُ سكت عنه الشيخ الألباني أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ ابْنِ عَمْرٍو عَنْ رَجُلٍ عَنْ يَعْلَى نَحْوَهُ خَالَفَهُ سُفْيَانُ رَوَاهُ عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَفْصٍ عَنْ يَعْلَى

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5126

کتاب: سنن کبری سے زینت کے متعلق احکام و مسائل زعفران اور خلوق لگانا حضرت یعلیٰ﷜ سےاس قسم کی روایت منقول ہے۔’خالفہ سفیان‘ اس روایت میں سفیان بن عیینہ نے شعبہ کی مخالفت کی ہے۔
تشریح : سفیان بن عیینہ اور شعبہ، دونوں نےیہ روایت عطاء بن سائب سے بیان کی ہے لیکن سفیان بن عیینہ نے شعبہ کی مخالفت کی ہے اور وہ اس طرح کہ جب سفیان نے عطاء بن سائب سے بیان کیا تو کہا: عن عطاء ابن السائب، عبداللہ بن حفص‘ یعنی سفیان نے عطاء کا استاد عبداللہ بن حفص کہا ہے جبکہ امام شعبہ کو عطاء بن سائب کے استاد کے نام میں تردد ہے، کبھی ابو حفص بن عمرو، کبھی حفص بن عمرو اور بسا اوقات وہ ابن عمرو کہتے ہیں۔ واللہ اعلم. مزید تفصیل کےلیے دیکھئے( ذخیرۃ العقبیٰ شرح سنن النسائی للأ تیوبی: 38؍167۔168) سفیان بن عیینہ اور شعبہ، دونوں نےیہ روایت عطاء بن سائب سے بیان کی ہے لیکن سفیان بن عیینہ نے شعبہ کی مخالفت کی ہے اور وہ اس طرح کہ جب سفیان نے عطاء بن سائب سے بیان کیا تو کہا: عن عطاء ابن السائب، عبداللہ بن حفص‘ یعنی سفیان نے عطاء کا استاد عبداللہ بن حفص کہا ہے جبکہ امام شعبہ کو عطاء بن سائب کے استاد کے نام میں تردد ہے، کبھی ابو حفص بن عمرو، کبھی حفص بن عمرو اور بسا اوقات وہ ابن عمرو کہتے ہیں۔ واللہ اعلم. مزید تفصیل کےلیے دیکھئے( ذخیرۃ العقبیٰ شرح سنن النسائی للأ تیوبی: 38؍167۔168)