سنن النسائي - حدیث 5124

كِتَابُ الزِّينَةِ مِنَ السُّنَنِ التَّزَعْفُرُ وَالْخَلُوقُ ضعيف أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا حَفْصِ بْنَ عَمْرٍو وَقَالَ عَلَى إِثْرِهِ يُحَدِّثُ عَنْ يَعْلَى بْنِ مُرَّةَ أَنَّهُ مَرَّ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُتَخَلِّقٌ فَقَالَ لَهُ هَلْ لَكَ امْرَأَةٌ قُلْتُ لَا قَالَ فَاغْسِلْهُ ثُمَّ اغْسِلْهُ ثُمَّ لَا تَعُدْ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5124

کتاب: سنن کبری سے زینت کے متعلق احکام و مسائل زعفران اور خلوق لگانا حضرت یعلیٰ بن مرہ ﷜ سے روایت ہے کہ وہ نبئ اکرمﷺ کےپاس سے گزرے جبکہ انہوں نے خلوق لگائی ہوئی تھی۔ آپ نے فرمایا: کیا تیری بیوی ہے؟ میں نےکہا: نہیں۔ آپ نے فرمایا: اس کو دھودے۔ اچھی طرح دھودے۔ اور پھر دوبارہ نہ لگانا۔