سنن النسائي - حدیث 5123

كِتَابُ الزِّينَةِ مِنَ السُّنَنِ التَّزَعْفُرُ وَالْخَلُوقُ ضعيف أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ ظَبْيَانَ عَنْ حُكَيْمِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهِ رَدْعٌ مِنْ خَلُوقٍ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اذْهَبْ فَانْهَكْهُ ثُمَّ أَتَاهُ فَقَالَ اذْهَبْ فَانْهَكْهُ ثُمَّ أَتَاهُ فَقَالَ اذْهَبْ فَانْهَكْهُ ثُمَّ لَا تَعُدْ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5123

کتاب: سنن کبری سے زینت کے متعلق احکام و مسائل زعفران اور خلوق لگانا حضرت ابوہریرہ﷜ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ ایک آدمی نبئ اکرمﷺ کے پاس آیا تو اس پر مخلوق کا نشان تھا۔ نبئ اکرمﷺ نے اسے فرمایا: جاؤ، اسے اچھی طرح دھو کر آؤ۔وہ پھر ےآیا تو آپ نے فرمایا: پھر جاؤ، اچھی طرح دھو کر آؤ۔ وہ پھر آیا تو آپ نے فرمایا: پھر جاؤ، اسے اچھی طرح دھو ڈالو اور دوبارہ نہ لگانا۔
تشریح : ’خلوق‘ یہ رنگ دار خوشبو ہوتی ہے جسے زعفران وغیرہ سے بنایا جاتا ہے۔ ’خلوق‘ یہ رنگ دار خوشبو ہوتی ہے جسے زعفران وغیرہ سے بنایا جاتا ہے۔