سنن النسائي - حدیث 5118

كِتَابُ الزِّينَةِ مِنَ السُّنَنِ الزَّعْفَرَانُ صحيح الإسناد أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ مَيْمُونٍ قَالَ حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ يَصْبُغُ ثِيَابَهُ بِالزَّعْفَرَانِ فَقِيلَ لَهُ فَقَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْبُغُ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5118

کتاب: سنن کبری سے زینت کے متعلق احکام و مسائل زعفران کا بیان حضرت ابن عمررضی اللہ عنہما اپنے کپڑے زعفران سے نگا کرتے تھے۔ ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا: رسول اللہﷺ بھی( اپنے کپڑوں کو) اس سے رنگتے تھے۔ پیچھے گزر چکا ہے کہ رسول اللہﷺ نے زعفران سے رنگا ہوا کپڑا پہننے سے منع فرمایا ہے ۔ یہاں جواز کا ذکر ہے۔ شاید یہ اجازت کبھی کبھار ایسا کرنے کے لیے ہو۔ البتہ مردوں کے لیے جسم پر زعفران لگانا قطعاً جائز نہیں۔ مزید تفصیل کےلیے دیکھئے ، حدیث5089۔