كِتَابُ الزِّينَةِ مِنَ السُّنَنِ الزَّعْفَرَانُ صحيح الإسناد أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ مَيْمُونٍ قَالَ حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ يَصْبُغُ ثِيَابَهُ بِالزَّعْفَرَانِ فَقِيلَ لَهُ فَقَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْبُغُ
کتاب: سنن کبری سے زینت کے متعلق احکام و مسائل
زعفران کا بیان
حضرت ابن عمررضی اللہ عنہما اپنے کپڑے زعفران سے نگا کرتے تھے۔ ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا: رسول اللہﷺ بھی( اپنے کپڑوں کو) اس سے رنگتے تھے۔
تشریح :
پیچھے گزر چکا ہے کہ رسول اللہﷺ نے زعفران سے رنگا ہوا کپڑا پہننے سے منع فرمایا ہے ۔ یہاں جواز کا ذکر ہے۔ شاید یہ اجازت کبھی کبھار ایسا کرنے کے لیے ہو۔ البتہ مردوں کے لیے جسم پر زعفران لگانا قطعاً جائز نہیں۔ مزید تفصیل کےلیے دیکھئے ، حدیث5089۔