سنن النسائي - حدیث 5113

كِتَابُ الزِّينَةِ مِنَ السُّنَنِ تَحْرِيمُ الْوَشْرِ ضعيف أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ قَالَ حَدَّثَنَا حَبَّانُ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ حَيْوَةَ بْنِ شُرَيْحٍ قَالَ حَدَّثَنِي عَيَّاشُ بْنُ عَبَّاسٍ الْقِتْبَانِيُّ عَنْ أَبِي الْحُصَيْنِ الْحِمْيَرِيِّ أَنَّهُ كَانَ هُوَ وَصَاحِبٌ لَهُ يَلْزَمَانِ أَبَا رَيْحَانَةَ يَتَعَلَّمَانِ مِنْهُ خَيْرًا قَالَ فَحَضَرَ صَاحِبِي يَوْمًا فَأَخْبَرَنِي صَاحِبِي أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا رَيْحَانَةَ يَقُولُ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَرَّمَ الْوَشْرَ وَالْوَشْمَ وَالنَّتْفَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5113

کتاب: سنن کبری سے زینت کے متعلق احکام و مسائل دانتوں کو رگڑ رگڑ کر باریک کرنا حرام ہے حضرت ابوالحصین حمیری سے روایت ہے کہ میں اور میرا ایک ساتھی حضرت ابوریحانہ﷜ کے ساتھ ہر وقت رہتے تھے اور ان سے اچھی باتیں سیکھتے ( علم حاصل کرتے) تھے۔ ایک دن میرا ساتھی ان کے پاس گیا اور پھر اس نے مجھے بتایا کہ میں نے حضرت ابوریحانہ﷜ کو فرماتے سنا کہ رسول اللہﷺ نے دانتوں کو باریک کرنا، رنگ بھر نا اور بال اکھیڑنا حرام قرار دیا ہے۔