سنن النسائي - حدیث 5111

كِتَابُ الزِّينَةِ مِنَ السُّنَنِ الْمُتَفَلِّجَاتُ حسن صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمَّادٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ الْعُرْيَانِ بْنِ الْهَيْثَمِ عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ جَابِرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَلْعَنُ الْمُتَنَمِّصَاتِ وَالْمُتَفَلِّجَاتِ وَالْمُوتَشِمَاتِ اللَّاتِي يُغَيِّرْنَ خَلْقَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5111

کتاب: سنن کبری سے زینت کے متعلق احکام و مسائل دانتوں کو بہ تکلف کشادہ کرنے والیاں حضرت عبداللہ سے روایت ہے ، انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہﷺ سے بال اکھیڑنے والی، دانتوں کو بہ تکلف کشادہ کرنے والی اور رنگ بھروانے والی عورتوں پر لعنت کرتے سنا ہے جو اللہ عزوجل کی بنائی ہوئی صورت میں تبدیلی پیدا کرتی ہیں۔