سنن النسائي - حدیث 5108

كِتَابُ الزِّينَةِ مِنَ السُّنَنِ الْمُوتَشِمَاتُ وَذِكْرُ الِاخْتِلَافِ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُرَّةَ وَالشَّعْبِيِّ فِي هَذَا صحيح حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا خَلَفٌ يَعْنِي ابْنَ خَلِيفَةَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ الشَّعْبِيِّ قَالَ لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آكِلَ الرِّبَا وَمُوكِلَهُ وَشَاهِدَهُ وَكَاتِبَهُ وَالْوَاشِمَةَ وَالْمُوتَشِمَةَ وَنَهَى عَنْ النَّوْحِ وَلَمْ يَقُلْ لَعَنَ صَاحِبَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5108

کتاب: سنن کبری سے زینت کے متعلق احکام و مسائل رنگ بھروانے والی عورتوں کا بیان اور اس حدیث میں عبداللہ بن مرہ اور شعبی پر اختلاف کا ذکر حضرت شعبی بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے سود کھانے والے، کھلانے والے، سود پر گواہ بننے والے، اس کی کتابت کرنے والے، رنگ بھرنے والی، بھروانے والی پر لعنت فرمائی ہے۔ اور نوحہ سے منع فرمایا ہے۔ اور(راوی نے) یہ نہیں کہا کہ نوحہ کرنے والا ملعون ہے۔
تشریح : ’رنگ بھرنے والی‘ یہ فعل حرام ہے عورت کرے یا مرد۔ چونکہ عموماً عورتیں یہ کام کرتی تھیں، اس لیے مؤنث کا صیغہ استعمال کیا گیا ہے۔ ’رنگ بھرنے والی‘ یہ فعل حرام ہے عورت کرے یا مرد۔ چونکہ عموماً عورتیں یہ کام کرتی تھیں، اس لیے مؤنث کا صیغہ استعمال کیا گیا ہے۔