سنن النسائي - حدیث 5106

كِتَابُ الزِّينَةِ مِنَ السُّنَنِ الْمُوتَشِمَاتُ وَذِكْرُ الِاخْتِلَافِ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُرَّةَ وَالشَّعْبِيِّ فِي هَذَا صحيح أَخْبَرَنِي زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ قَالَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ قَالَ أَنْبَأَنَا حُصَيْنٌ وَمُغِيرَةُ وَابْنُ عَوْنٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ الْحَارِثِ عَنْ عَلِيٍّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَعَنَ آكِلَ الرِّبَا وَمُوكِلَهُ وَكَاتِبَهُ وَمَانِعَ الصَّدَقَةِ وَكَانَ يَنْهَى عَنْ النَّوْحِ أَرْسَلَهُ ابْنُ عَوْنٍ وَعَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5106

کتاب: سنن کبری سے زینت کے متعلق احکام و مسائل رنگ بھروانے والی عورتوں کا بیان اور اس حدیث میں عبداللہ بن مرہ اور شعبی پر اختلاف کا ذکر حضرت علی﷜ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے سود کھانے والے، کھلانے والے، لکھنے والے اور صدقہ (زکاۃ) سے انکار کرنے والے پر لعنت فرمائی ہے، نیز آپ نوحہ کرنے سے منع فرماتے تھے۔ اس روایت کو ابن عون( نے حارث سے) اور عطاء بن سائب نے( شعبی سے ) مرسل بیان کیا ہے۔