سنن النسائي - حدیث 5099

كِتَابُ الزِّينَةِ مِنَ السُّنَنِ الْمُسْتَوْصِلَةُ صحيح أَخْبَرَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْمَاءَ قَالَ حَدَّثَنَا جُوَيْرِيَةُ بْنُ أَسْمَاءَ عَنْ الْوَلِيدِ بْنِ أَبِي هِشَامٍ عَنْ نَافِعٍ أَنَّهُ بَلَغَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَعَنَ الْوَاصِلَةَ وَالْمُسْتَوْصِلَةَ وَالْوَاشِمَةَ وَالْمُسْتَوْشِمَةَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5099

کتاب: سنن کبری سے زینت کے متعلق احکام و مسائل جعلی بال لگوانے والی عورت حضرت نافع سے روایت ہے کہ مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے جعلی بال ملانے والی،ملوانے والی، گودنے والی(جسم کے مختلف حصوں میں چھید کررنگ بھرنے والی یا جسم پر نقش ونگار بنانے والی) اور گدوانے والی( جسم کے مختلف حصوں کو چھدوا کر ان میں رنگ بھروانے ولی یا جسم کے مختلف حصوں پر چھدوا کر نقش ونگار کرانے والی) عورت پر لعنت فرمائی ہے۔