سنن النسائي - حدیث 5098

كِتَابُ الزِّينَةِ مِنَ السُّنَنِ الْمُسْتَوْصِلَةُ صحيح أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْوَاصِلَةَ وَالْمُسْتَوْصِلَةَ وَالْوَاشِمَةَ وَالْمُوتَشِمَةَ أَرْسَلَهُ الْوَلِيدُ بْنُ أَبِي هِشَامٍ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5098

کتاب: سنن کبری سے زینت کے متعلق احکام و مسائل جعلی بال لگوانے والی عورت حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے جعلی بال لگانے والی ، لگوانے والی، رنگ بھر نےوالی اور بھروانے والی عورتوں پر لعنت فرمائی ہے۔ ولید بن ابوہشام نے اس روایت کو مرسل بیان کیا ہے۔
تشریح : ولیدبن ابوہشام نے عبیداللہ بن عمر کی مخالفت کی ہے کیونکہ اس ( عبید اللہ) نے یہ روایت حضرت نافع﷫ سے موصول بیان کی ہے او ر وہ اس طرح کہ عبیداللہ نے نافع سے اور انہوں نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے بیان کیا کہ رسول اللہﷺ نے جعلی بال ملانے والی، ملوانے والی جسم گودنے والی اور گدوانے والی پر لعنت کی ہے۔ یہی مذکورہ حدیث عبیداللہ کی سند والی ہے جبکہ اگلی روایت :5099 جوکہ مرسل بیان کی گئی ہےاس میں ولید بن ابوہشام نے نافع سے بیان کیا ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ رسول اللہﷺ نے...... الخ. اصل بات یہ ہے کہ عبیداللہ، نافع سے بیان کرنے میں دیگر رواۃ سے مقدم ہے۔ چونکہ عبیداللہ نے نافع سے موصول بیان کی ہے، لہذا یہ روایت محفوظ ہے۔ واللہ اعلم ولیدبن ابوہشام نے عبیداللہ بن عمر کی مخالفت کی ہے کیونکہ اس ( عبید اللہ) نے یہ روایت حضرت نافع﷫ سے موصول بیان کی ہے او ر وہ اس طرح کہ عبیداللہ نے نافع سے اور انہوں نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے بیان کیا کہ رسول اللہﷺ نے جعلی بال ملانے والی، ملوانے والی جسم گودنے والی اور گدوانے والی پر لعنت کی ہے۔ یہی مذکورہ حدیث عبیداللہ کی سند والی ہے جبکہ اگلی روایت :5099 جوکہ مرسل بیان کی گئی ہےاس میں ولید بن ابوہشام نے نافع سے بیان کیا ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ رسول اللہﷺ نے...... الخ. اصل بات یہ ہے کہ عبیداللہ، نافع سے بیان کرنے میں دیگر رواۃ سے مقدم ہے۔ چونکہ عبیداللہ نے نافع سے موصول بیان کی ہے، لہذا یہ روایت محفوظ ہے۔ واللہ اعلم