سنن النسائي - حدیث 5097

كِتَابُ الزِّينَةِ مِنَ السُّنَنِ الْوَاصِلَةُ صحيح أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ امْرَأَتِهِ فَاطِمَةَ عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَعَنَ الْوَاصِلَةَ وَالْمُسْتَوْصِلَةَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5097

کتاب: سنن کبری سے زینت کے متعلق احکام و مسائل جعلی بال لگانے والی عورت حضرت اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا سے منقول ہے کہ رسول اللہﷺ نے جعلی بال لگانے والی اور لگوانے والی پر لعنت فرمائی ہے۔
تشریح : 1۔ ’لگانے والی‘ خواہ اجرت پرلگائے یا خوشی سے کیونکہ حرام کام میں تعاون بھی حرام ہے۔2۔ ’لعنت فرمائی‘ کسی کا نام لے کراس پر لعنت کرنا جائز نہیں مگر کسی وصف کا ذکر کرکے لعنت کی جاسکتی ہے، جیسے چور پر لعنت۔ تفصیل پیچھے گزر چکی ہے۔ 1۔ ’لگانے والی‘ خواہ اجرت پرلگائے یا خوشی سے کیونکہ حرام کام میں تعاون بھی حرام ہے۔2۔ ’لعنت فرمائی‘ کسی کا نام لے کراس پر لعنت کرنا جائز نہیں مگر کسی وصف کا ذکر کرکے لعنت کی جاسکتی ہے، جیسے چور پر لعنت۔ تفصیل پیچھے گزر چکی ہے۔