كِتَابُ الزِّينَةِ مِنَ السُّنَنِ الْخِضَابُ لِلنِّسَاءِ حسن أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا الْمُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُطِيعُ بْنُ مَيْمُونٍ حَدَّثَتْنَا صَفِيَّةُ بِنْتُ عِصْمَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ امْرَأَةً مَدَّتْ يَدَهَا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِكِتَابٍ فَقَبَضَ يَدَهُ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَدَدْتُ يَدِي إِلَيْكَ بِكِتَابٍ فَلَمْ تَأْخُذْهُ فَقَالَ إِنِّي لَمْ أَدْرِ أَيَدُ امْرَأَةٍ هِيَ أَوْ رَجُلٍ قَالَتْ بَلْ يَدُ امْرَأَةٍ قَالَ لَوْ كُنْتِ امْرَأَةً لَغَيَّرْتِ أَظْفَارَكِ بِالْحِنَّاءِ
کتاب: سنن کبری سے زینت کے متعلق احکام و مسائل عورتوں کے لیے مہندی لگانا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک عورت نے اپنے ہاتھ میں ایک تحریر پکڑ کر آپ کی طرف بڑھائی۔ آپ نے اپنا ہاتھ پیچھے کرلیا۔ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں نے اپنے ہاتھ میں ایک تحریر پکڑ کر آپ کی طرف بڑھائی تھی لیکن آپ نے نہیں پکڑی۔ آپ نے فرمایا: ’ مجھے معلوم نہیں تھا کہ یہ عورت کا ہاتھ ہے یا مرد کا؟‘میں نے کہا: یہ عورت کا ہاتھ تھا۔آپ نے فرمایا: ’اگر تو عورت ہوتی تو اپنے ناخن مہندی کے ساتھ رنگ لیتی ۔