سنن النسائي - حدیث 5090

كِتَابُ الزِّينَةِ مِنَ السُّنَنِ الْخِضَابُ بِالصُّفْرَةِ صحيح الإسناد أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ قَالَ حَدَّثَنَا الْمُثَنَّى يَعْنِي ابْنَ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَكُنْ يَخْضِبُ إِنَّمَا كَانَ الشَّمَطُ عِنْدَ الْعَنْفَقَةِ يَسِيرًا وَفِي الصُّدْغَيْنِ يَسِيرًا وَفِي الرَّأْسِ يَسِيرًا

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5090

کتاب: سنن کبری سے زینت کے متعلق احکام و مسائل زرد رنگ سے خضاب کرنا حضرت انس﷜ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ اپنے بالوں کو نہیں رنگتے تھے۔ آپ کے سفید بال تھوڑے سے ڈاڑھی بچہ میں تھے، کچھ کنپٹیوں میں تھے اور معمولی سے سرمبارک میں تھے۔
تشریح : ’ڈاڑھی بچہ‘ نچلے ہونٹ اور ٹھوڑی کی درمیان جگہ کے بالوں کوکہتے ہیں۔ سفیدی عموماً یہیں سےشروع ہوتی ہے یا کنپٹیوں سے۔ ’ڈاڑھی بچہ‘ نچلے ہونٹ اور ٹھوڑی کی درمیان جگہ کے بالوں کوکہتے ہیں۔ سفیدی عموماً یہیں سےشروع ہوتی ہے یا کنپٹیوں سے۔