سنن النسائي - حدیث 5089

كِتَابُ الزِّينَةِ مِنَ السُّنَنِ الْخِضَابُ بِالصُّفْرَةِ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّهُ سَأَلَهُ هَلْ خَضَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَمْ يَبْلُغْ ذَلِكَ إِنَّمَا كَانَ شَيْءٌ فِي صُدْغَيْهِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5089

کتاب: سنن کبری سے زینت کے متعلق احکام و مسائل زرد رنگ سے خضاب کرنا حضرت قتادہ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت انس سے پوچھا: کیا رسول اللہﷺ نے بالوں کو رنگا ہے؟ آپ نے فرمایا: اس کی نوبت ہی نہیں آئی تھی۔ صرف آپ کی کنپٹیوں میں کچھ ہی بال سفید تھے۔
تشریح : صحیح بات یہ ہے کہ آپ کے بال مبارک اتنے سفید نہیں ہوئے تھے کہ ان کو رنگنے کی ضرورت پڑتی۔ بعض احادیث میں رنگنے کا جوذکر آیا ہے، وہ کبھی کبھار پر محمول ہوگا۔ صحیح بات یہ ہے کہ آپ کے بال مبارک اتنے سفید نہیں ہوئے تھے کہ ان کو رنگنے کی ضرورت پڑتی۔ بعض احادیث میں رنگنے کا جوذکر آیا ہے، وہ کبھی کبھار پر محمول ہوگا۔