سنن النسائي - حدیث 5086

كِتَابُ الزِّينَةِ مِنَ السُّنَنِ الْخِضَابُ بِالْحِنَّاءِ وَالْكَتَمِ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ إِيَادِ بْنِ لَقِيطٍ عَنْ أَبِي رِمْثَةَ قَالَ أَتَيْتُ أَنَا وَأَبِي النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَانَ قَدْ لَطَخَ لِحْيَتَهُ بِالْحِنَّاءِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5086

کتاب: سنن کبری سے زینت کے متعلق احکام و مسائل مہندی اور وسمہ ملا کر لگانا جائز ہے حضرت ابورمثہ نے فرمایا: میں اپنےوالد محترم کے ساتھ نبئ اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضرہوا۔ آپ نے اپنی ڈاڑھی کو مہندی لگا رکھی تھی۔
تشریح : رسول اللہﷺ عموماً ڈاڑھی کو نہیں رنگتے تھے کیونکہ صرف چند بال سفید تھے جن کو انگلیوں پر گنا جاسکتا تھا، رنگنے کی ضرورت ہی نہیں تھی مگر کبھی کبھار آپ نے مہندی لگائی ہوگی۔ رسول اللہﷺ عموماً ڈاڑھی کو نہیں رنگتے تھے کیونکہ صرف چند بال سفید تھے جن کو انگلیوں پر گنا جاسکتا تھا، رنگنے کی ضرورت ہی نہیں تھی مگر کبھی کبھار آپ نے مہندی لگائی ہوگی۔