سنن النسائي - حدیث 5083

كِتَابُ الزِّينَةِ مِنَ السُّنَنِ الْخِضَابُ بِالْحِنَّاءِ وَالْكَتَمِ صحيح أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْثَرٌ عَنْ الْأَجْلَحِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ الدِّيْلِيِّ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ أَحْسَنَ مَا غَيَّرْتُمْ بِهِ الشَّيْبَ الْحِنَّاءُ وَالْكَتَمُ خَالَفَهُ الْجُرَيْرِيُّ وَكَهْمَسٌ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5083

کتاب: سنن کبری سے زینت کے متعلق احکام و مسائل مہندی اور وسمہ ملا کر لگانا جائز ہے حضرت ابوذر ﷜ سےروایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: بہترین وہ جیز جس سے تم سفید بالوں کو رنگین کرو، مہندی اور وسمے کا مجموعہ ہے۔ جریری اور کہمس نے( اس روایت کے بیان کرنے میں اجلح کی) مخالفت کی ہے۔
تشریح : مخالفت کی وجہ یہ ہے کہ اجلح اپنی سند سے اسے متصل بیان کرتے ہیں، جبکہ سعید الجریری اور کہمس بن حسن نے اسے مرسل بیان کیا ہے۔ لیکن اس سے صحت حدیث پر کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ متصل روایت کی دیگر روایات سے تائید ہوتی ہے ، بالخصوص عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ کی مذکورہ موصول روایت بھی اس کی مؤید ہے۔ واللہ اعلم مخالفت کی وجہ یہ ہے کہ اجلح اپنی سند سے اسے متصل بیان کرتے ہیں، جبکہ سعید الجریری اور کہمس بن حسن نے اسے مرسل بیان کیا ہے۔ لیکن اس سے صحت حدیث پر کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ متصل روایت کی دیگر روایات سے تائید ہوتی ہے ، بالخصوص عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ کی مذکورہ موصول روایت بھی اس کی مؤید ہے۔ واللہ اعلم