سنن النسائي - حدیث 5080

كِتَابُ الزِّينَةِ مِنَ السُّنَنِ الْخِضَابُ بِالْحِنَّاءِ وَالْكَتَمِ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَعْلَى قَالَ حَدَّثَنَا بِهِ أَبِي عَنْ غَيْلَانَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ أَبِي ذَرٍّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَفْضَلُ مَا غَيَّرْتُمْ بِهِ الشَّمَطَ الْحِنَّاءُ وَالْكَتَمُ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5080

کتاب: سنن کبری سے زینت کے متعلق احکام و مسائل مہندی اور وسمہ ملا کر لگانا جائز ہے حضرت ابوذر﷜ سے روایت ہے کہ نبئ اکرمﷺ نے فرمایا: ’بہترین وہ چیز جس کے ساتھ تم سفید بالوں کو رنگو، مہندی اور وسمہ ہے
تشریح : 1۔اس حدیث مبارکہ سے معلوم ہوتا ہے کہ مہندی اور وسمے کا خضاب بہترین اور افضل ہے، نیز خضاب صرف یہی دو چیزیں (مہندی اور وسمہ) ہی نہیں بلکہ دیگر بھی کئی ایک خضاب ہیں۔ احتیاط صرف کا لے سیاہ خضاب کرنے سے ہے اور یہ ممانعت مرد اور عورت کے لیے یکساں ہے۔2۔ یہ حدیث مبارکہ مخلوط اشیاء سے بنائے گئے خضاب کے استعمال پر بھی دلالت کرتی ہے۔3۔ مہندی اور وسمہ دونوں کو ملانے سے رنگ خالص سیاہ نہیں رہتا بلکہ سر خی مائل ہوجاتا ہے۔ 1۔اس حدیث مبارکہ سے معلوم ہوتا ہے کہ مہندی اور وسمے کا خضاب بہترین اور افضل ہے، نیز خضاب صرف یہی دو چیزیں (مہندی اور وسمہ) ہی نہیں بلکہ دیگر بھی کئی ایک خضاب ہیں۔ احتیاط صرف کا لے سیاہ خضاب کرنے سے ہے اور یہ ممانعت مرد اور عورت کے لیے یکساں ہے۔2۔ یہ حدیث مبارکہ مخلوط اشیاء سے بنائے گئے خضاب کے استعمال پر بھی دلالت کرتی ہے۔3۔ مہندی اور وسمہ دونوں کو ملانے سے رنگ خالص سیاہ نہیں رہتا بلکہ سر خی مائل ہوجاتا ہے۔