سنن النسائي - حدیث 5077

كِتَابُ الزِّينَةِ مِنَ السُّنَنِ الْإِذْنُ بِالْخِضَابِ صحيح أَخْبَرَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَخْلَدِ بْنِ الْحُسَيْنِ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كُنَاسَةَ قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ الزُّبَيْرِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَيِّرُوا الشَّيْبَ وَلَا تَشَبَّهُوا بِالْيَهُودِ وَكِلَاهُمَا غَيْرُ مَحْفُوظٍ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5077

کتاب: سنن کبری سے زینت کے متعلق احکام و مسائل بالوں کو رنگنا جائز ہے حضرت زبیر﷜ سےروایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: سفید بالوں کو رنگ لیا کرو اور یہودیوں کی مشابہت اختیار نہ کرو۔ یہ دونوں روایتیں غیر محفوظ ہیں۔
تشریح : بالوں سے مراد سر، ڈاڑھی اور مونچھوں کے بال ہیں، اس لیے تمام بالوں کی بابت حکم یہی ہے ، نیز یہ بھی یادر ہے کہ دیگر احکام کی طرح اس حکم میں بھی عورتیں مردوں کے تابع ہیں، یعنی انہوں نے اپنے سفید بال رنگنےہوں تو وہ بھی انہیں کالے رنگ سے نہ رنگیں بلکہ کسی اور رنگ ہی سے رنگیں۔ بالوں سے مراد سر، ڈاڑھی اور مونچھوں کے بال ہیں، اس لیے تمام بالوں کی بابت حکم یہی ہے ، نیز یہ بھی یادر ہے کہ دیگر احکام کی طرح اس حکم میں بھی عورتیں مردوں کے تابع ہیں، یعنی انہوں نے اپنے سفید بال رنگنےہوں تو وہ بھی انہیں کالے رنگ سے نہ رنگیں بلکہ کسی اور رنگ ہی سے رنگیں۔