سنن النسائي - حدیث 5065

كِتَابُ الزِّينَةِ مِنَ السُّنَنِ اتِّخَاذُ الشِّعْرِ صحيح أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنَا مَخْلَدٌ قَالَ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ حَدَّثَنِي الْبَرَاءُ قَالَ مَا رَأَيْتُ رَجُلًا أَحْسَنَ فِي حُلَّةٍ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ وَرَأَيْتُ لَهُ لِمَّةً تَضْرِبُ قَرِيبًا مِنْ مَنْكِبَيْهِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5065

کتاب: سنن کبری سے زینت کے متعلق احکام و مسائل سرکے بال ( لمبے) رکھنا حضرت براء ﷜ نے فرمایا: میں نے کسی شخص کو سرخ حلہ پہنے ہوئے رسول اللہﷺ سے بڑھ کر خوب صورت نہیں دیکھا ، نیز میں نے دیکھا کہ آپ کی زلفیں کندھوں کے قریب لہرایا کرتی تھیں۔
تشریح : عربی میں سر کے لمبے بالوں کے لیے تین الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں: وفرہ، وہ بال جو کانوں کے برابر تک ہوں، لمّہ، جو کانوں اور کندھوں کے درمیان ہوں اور جمّہ، وہ بال جو کندھوں سے ٹکراتے ہوں۔ پیارے رسول مکرمﷺ کے مبارک بالوں کے بارے میں تینوں الفاظ عام استعمال کیے گئے ہیں۔ توجیہ سابقہ حدیث میں گزر چکی ہے۔ عربی میں سر کے لمبے بالوں کے لیے تین الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں: وفرہ، وہ بال جو کانوں کے برابر تک ہوں، لمّہ، جو کانوں اور کندھوں کے درمیان ہوں اور جمّہ، وہ بال جو کندھوں سے ٹکراتے ہوں۔ پیارے رسول مکرمﷺ کے مبارک بالوں کے بارے میں تینوں الفاظ عام استعمال کیے گئے ہیں۔ توجیہ سابقہ حدیث میں گزر چکی ہے۔