سنن النسائي - حدیث 5063

كِتَابُ الزِّينَةِ مِنَ السُّنَنِ اتِّخَاذُ الشِّعْرِ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا الْمُعَافَى عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْبَرَاءِ قَالَ مَا رَأَيْتُ أَحَدًا أَحْسَنَ فِي حُلَّةٍ حَمْرَاءَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجُمَّتُهُ تَضْرِبُ مَنْكِبَيْهِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5063

کتاب: سنن کبری سے زینت کے متعلق احکام و مسائل سرکے بال ( لمبے) رکھنا حضرت براء﷜ نے فرمایا: میں نے کسی شخص کو سرخ حلہ پہنے ہوئے رسول اللہﷺ سے زیادہ خوب صورت نہیں دیکھا جب کہ آپ کے سر مبارک کے لمبے لمبے بال کندھوں سے ٹکراتے تھے۔
تشریح : مقصود یہ ہے کہ سرخ لباس آپ پر بہت جچتا تھا کیونکہ وہ آپ کے جسمانی رنگ وروپ سے بہت زیادہ مناسبت رکھتا تھا۔ رنگ بھی سرخ وسپید اور حلہ بھی سرخ و سفید۔ 2۔ کندھوں سے ، مراد مرد کے لیے بالوں کو کاٹنا ضروری ہے ۔ کندھوں کے برابر کاٹے یا کانوں کے یا اس سے اوپر۔ (تفصیل دیکھئے، حدیث:5056) مقصود یہ ہے کہ سرخ لباس آپ پر بہت جچتا تھا کیونکہ وہ آپ کے جسمانی رنگ وروپ سے بہت زیادہ مناسبت رکھتا تھا۔ رنگ بھی سرخ وسپید اور حلہ بھی سرخ و سفید۔ 2۔ کندھوں سے ، مراد مرد کے لیے بالوں کو کاٹنا ضروری ہے ۔ کندھوں کے برابر کاٹے یا کانوں کے یا اس سے اوپر۔ (تفصیل دیکھئے، حدیث:5056)