سنن النسائي - حدیث 5050

كِتَابُ الزِّينَةِ مِنَ السُّنَنِ إِحْفَاءُ الشَّارِبِ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى قَالَ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ قَالَ سَمِعْتُ يُوسُفَ بْنَ صُهَيْبٍ يُحَدِّثُ عَنْ حَبِيبِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ لَمْ يَأْخُذْ شَارِبَهُ فَلَيْسَ مِنَّا

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5050

کتاب: سنن کبری سے زینت کے متعلق احکام و مسائل مونچھوں کو ختم کرنا حضرت زید بن ارقم﷜ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے سنا: جو شخص اپنی مونچھیں نہ کاٹے، وہ ہم میں سے نہیں۔
تشریح : 1۔مونچھیں نہ کاٹے یعنی کاٹنے کی ضرورت ہو، مثلاً : وہ منہ میں پڑنے لگیں۔ مشروب سے آلودہ ہوں وغیرہ: ورنہ ہر روز کاٹنا ضروری نہیں اور نہ ساری زندگی میں ایک آدھ دفعہ کاٹ لینا ہی کافی ہے۔2۔ ہم میں سے نہیں۔ یعین ہمارے طریقۂ کار پر عمل پیرا نہیں، یا دیکھنےمیں مسلمان نہیں لگتا، یا تشبیہ مراد ہے کہ وہ غیر مسلموں جیسا ہے ۔ واللہ اعلم۔ 1۔مونچھیں نہ کاٹے یعنی کاٹنے کی ضرورت ہو، مثلاً : وہ منہ میں پڑنے لگیں۔ مشروب سے آلودہ ہوں وغیرہ: ورنہ ہر روز کاٹنا ضروری نہیں اور نہ ساری زندگی میں ایک آدھ دفعہ کاٹ لینا ہی کافی ہے۔2۔ ہم میں سے نہیں۔ یعین ہمارے طریقۂ کار پر عمل پیرا نہیں، یا دیکھنےمیں مسلمان نہیں لگتا، یا تشبیہ مراد ہے کہ وہ غیر مسلموں جیسا ہے ۔ واللہ اعلم۔