سنن النسائي - حدیث 5035

كِتَابُ الْإِيمَانِ وَشَرَائِعِهِ شُهُودُ الْجَنَائِزِ صحيح أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَّامٍ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْحَقُ يَعْنِي ابْنَ يُوسُفَ بْنِ الْأَزْرَقِ عَنْ عَوْفٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ اتَّبَعَ جَنَازَةَ مُسْلِمٍ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا فَصَلَّى عَلَيْهِ ثُمَّ انْتَظَرَ حَتَّى يُوضَعَ فِي قَبْرِهِ كَانَ لَهُ قِيرَاطَانِ أَحَدُهُمَا مِثْلُ أُحُدٍ وَمَنْ صَلَّى عَلَيْهِ ثُمَّ رَجَعَ كَانَ لَهُ قِيرَاطٌ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5035

کتاب: ایمان اور اس کے فرائض واحکام کا بیان جنازے میں حاضر ہونا(بھی ایمان میں داخل ہے ) حضرت ابو ہریرہ ﷜ سے روایت ہے کہ نبی اکرم نے فرمایا :’’جوشخص جذبہ ایمان اور ثواب کی نیت رکھتے ہوئے کسی مسلمان کے جنازے کے ساتھ جائے اور نماز جنازہ پڑھے ،پھر انتظار کرے حتی ٰ کہ اسے قبر میں دفن کردیا جائے تو اسے دو قیراط ثواب ملے گا جن میں سے ہر ایک قیراط حد پہاڑ کے برابر ہوگا۔اور جو صرف جنازہ پڑھ کر واپس آجائے ،اس کو ایک قیراط ثواب ملے گا۔،،