سنن النسائي - حدیث 5033

كِتَابُ الْإِيمَانِ وَشَرَائِعِهِ الْجِهَادُ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ قَالَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَضَمَّنَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لِمَنْ خَرَجَ فِي سَبِيلِهِ لَا يُخْرِجُهُ إِلَّا الْجِهَادُ فِي سَبِيلِي وَإِيمَانٌ بِي وَتَصْدِيقٌ بِرُسُلِي فَهُوَ ضَامِنٌ أَنْ أُدْخِلَهُ الْجَنَّةَ أَوْ أُرْجِعَهُ إِلَى مَسْكَنِهِ الَّذِي خَرَجَ مِنْهُ نَالَ مَا نَالَ مِنْ أَجْرٍ أَوْ غَنِيمَةٍ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5033

کتاب: ایمان اور اس کے فرائض واحکام کا بیان جہاد (بھی ایمان کا جز ہے ) حضرت ابو ہریرہ ﷜سے روایت ہےکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’جو شخص اللہ تعالیٰ کے راستے میں (جہاد کےلیے ) نکلتا ہے جب کہ اس کی نیت صرف اللہ تعالیٰ کے راستے میں جہاد ہی کی ہوا ور مجھ پر ایمان اور میرے رسولوں کی تصدیق ہی اس کو جہاد پر مجبور کر رہے ہوں تو اللہ تعالیٰ نے ضمانت دے رکھی ہےکہ میں اسے ضرور جنت میں داخل کروں گا اسے اس کے گھر میں واپس لاؤں گا جہاں سے وہ جہاد کےلیے نکلا تھا، علاوہ ثواب اورعنیمت کے جو اس کو ملے ۔،،
تشریح : ’’مجھ پرایمان،،یہ اللہ تعالیٰ کے الفاظ کی حکایت ونقل ہے کیونکہ ’’میرے رسولوں کی تصدیق ،،والے الفاظ اللہ تعالی ٰ ہی کے ہوسکتے ہیں ۔ ’’مجھ پرایمان،،یہ اللہ تعالیٰ کے الفاظ کی حکایت ونقل ہے کیونکہ ’’میرے رسولوں کی تصدیق ،،والے الفاظ اللہ تعالی ٰ ہی کے ہوسکتے ہیں ۔