سنن النسائي - حدیث 5029

كِتَابُ الْإِيمَانِ وَشَرَائِعِهِ قِيَامُ رَمَضَانَ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْمَاءَ قَالَ حَدَّثَنَا جُوَيْرِيَةُ عَنْ مَالِكٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَحُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ قَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5029

کتاب: ایمان اور اس کے فرائض واحکام کا بیان رمضان المبار ک کاقیام (ایمان کا جز ہے ) حضرت ابو ہریرہ ﷜ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’’جوشخص رمصان المبارک کی راتوں میں ایمان کی بنا پر اورثواب کی نیت سے عبادبت کرے ،اس کے سب پہلے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔،،
تشریح : ’’اس کے پہلے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں،،اس سے مراد حقوق اللہ ہیں۔گناہوں کی اس معافی میں حقوق العباد قطعا شامل نہیں ۔اس بات پراہل علم کا اتفاق ہے ۔حقوق العباد ،صرف بندوں کے معاف کرنے سے معاف ہوسکتے ہیں ۔ اگر دنیا میں صاحب حق سےمعاف نہ کرایا گیا توروز قیامت حق داروں کے گناہ اور حق کو اپنی طرف سے اجر وثواب دے کرے اور اس وجہ سے صاحب حق اپنا معاف کردیے ۔ ’’اس کے پہلے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں،،اس سے مراد حقوق اللہ ہیں۔گناہوں کی اس معافی میں حقوق العباد قطعا شامل نہیں ۔اس بات پراہل علم کا اتفاق ہے ۔حقوق العباد ،صرف بندوں کے معاف کرنے سے معاف ہوسکتے ہیں ۔ اگر دنیا میں صاحب حق سےمعاف نہ کرایا گیا توروز قیامت حق داروں کے گناہ اور حق کو اپنی طرف سے اجر وثواب دے کرے اور اس وجہ سے صاحب حق اپنا معاف کردیے ۔