سنن النسائي - حدیث 5020

كِتَابُ الْإِيمَانِ وَشَرَائِعِهِ عَلَامَةُ الْإِيمَانِ صحيح أَخْبَرَنَا مُوسَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ حُسَيْنٍ وَهُوَ الْمُعَلِّمُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ لَا يُؤْمِنُ أَحَدُكُمْ حَتَّى يُحِبَّ لِأَخِيهِ مَا يُحِبُّ لِنَفْسِهِ مِنْ الْخَيْرِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5020

کتاب: ایمان اور اس کے فرائض واحکام کا بیان ایمان کی نشانی حضرت انس ﷜ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’قسم اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد (صلی اللہ علیہ وسلم)کی جان ہے !تم میں سے کوئی شخص (اس وقت تک )مومن نہیں ہوسکتا جب تک وہ اپنے (ہرمسلمان)بھائی کے لیے اسی طرح خیروبھلائی پسند نہ کرے جس طرح اپنے لیے کرتا ہے ۔،،
تشریح : خیر وبھلائی سے دنیا وعقبیٰ کی ہر خیر وبھلائی مراد ہے ،طاعات سے لے کر جنت تک ۔ خیر وبھلائی سے دنیا وعقبیٰ کی ہر خیر وبھلائی مراد ہے ،طاعات سے لے کر جنت تک ۔