سنن النسائي - حدیث 5007

كِتَابُ الْإِيمَانِ وَشَرَائِعِهِ ذِكْرُ شُعَبِ الْإِيمَانِ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَكِ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ وَهُوَ ابْنُ بِلَالٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْإِيمَانُ بِضْعٌ وَسَبْعُونَ شُعْبَةً وَالْحَيَاءُ شُعْبَةٌ مِنْ الْإِيمَانِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5007

کتاب: ایمان اور اس کے فرائض واحکام کا بیان ایمان کی شاخوں کا ذکر حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’’ایمان کی ستر سے زائد شاخیں ہیں اور حیا بھی ایمان کی ایک اہم شاخ ہے ۔،،
تشریح : (1)یہ حدیث مبارکہ اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ اعمال بھی مسمی ’’ایمان ،، میں داخل ہیں ۔ یہ اہل السنۃ والجماعۃ کا عقیدہ ہے ۔ اور یہی حق ہے جبکہ بعض لوگ اس کے قائل نہیں ۔ (2)اس حدیث مبارکہ سے یہ مسئلہ بھی معلوم ہو ا کہ حیا ایمان کی ایک شاخ ہے کیونکہ حیا سے انسان کے اندر نیکی کا جذبہ اور اعمال صالحہ کا داعیہ پیدا ہوتا ہے،ایمان کے منافی امور سے انسان بچتا اور اعلیٰ اخلاق وکردار کاحامل بنتا ہے ۔ (3)ایمان کو درخت سے تشبیہ دی گئی ہے جو کہ جڑ ،تنے ،ٹہنیوں ،شاخوں ،پتوں ، پھلوں اور پھولوں کے مجموعے کا نام ہے ۔ اسی طرح ایمان بھی بہت سے عقائد واعمال اور اخلاق کے مجموعے کانام ہے ۔عقیدے کی حیثیت جڑ کی ہے ۔ارکان کی حیثیت تنے اور ٹہنیوں کی ہے ۔ دیگر اعمال شاخوں اور پتوں کی حیثیت رکھتے ہیں اور اخلاق کی حیثیت پھولوں اور پھلوں کی ہے ۔ عقیدے کی خرابی کا اثر اعمال واخلاق میں ظاہر ہوتا ہے جس طرح بیج اور جڑ کی خرابی پودے کی ہر چیز پر اثر انداز ہوتی ہے ،اور اعمال کی کمی بیشی درخت کو ناقص بنا دیتی ہے اور اخلاق کی خرابی درخت کی زینت پر اثر ڈالتی ہے ۔ (2)’’ستر سے زائد ،،گویا ایمان بہت سے اعمال کے مجموعے کانام ہے ۔ ستر کا لفظ کثرت کے لیے بھی بو لا جاتاہے ۔زائد کہہ کر مزید کثرت کی طرف اشارہ ہے ۔ممکن معین عدد مراد ہو۔ زائد تر جمہ ہے بضع کا جو تین سے نو تک کے عدد پر بولا جاتا ہے ۔ (1)یہ حدیث مبارکہ اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ اعمال بھی مسمی ’’ایمان ،، میں داخل ہیں ۔ یہ اہل السنۃ والجماعۃ کا عقیدہ ہے ۔ اور یہی حق ہے جبکہ بعض لوگ اس کے قائل نہیں ۔ (2)اس حدیث مبارکہ سے یہ مسئلہ بھی معلوم ہو ا کہ حیا ایمان کی ایک شاخ ہے کیونکہ حیا سے انسان کے اندر نیکی کا جذبہ اور اعمال صالحہ کا داعیہ پیدا ہوتا ہے،ایمان کے منافی امور سے انسان بچتا اور اعلیٰ اخلاق وکردار کاحامل بنتا ہے ۔ (3)ایمان کو درخت سے تشبیہ دی گئی ہے جو کہ جڑ ،تنے ،ٹہنیوں ،شاخوں ،پتوں ، پھلوں اور پھولوں کے مجموعے کا نام ہے ۔ اسی طرح ایمان بھی بہت سے عقائد واعمال اور اخلاق کے مجموعے کانام ہے ۔عقیدے کی حیثیت جڑ کی ہے ۔ارکان کی حیثیت تنے اور ٹہنیوں کی ہے ۔ دیگر اعمال شاخوں اور پتوں کی حیثیت رکھتے ہیں اور اخلاق کی حیثیت پھولوں اور پھلوں کی ہے ۔ عقیدے کی خرابی کا اثر اعمال واخلاق میں ظاہر ہوتا ہے جس طرح بیج اور جڑ کی خرابی پودے کی ہر چیز پر اثر انداز ہوتی ہے ،اور اعمال کی کمی بیشی درخت کو ناقص بنا دیتی ہے اور اخلاق کی خرابی درخت کی زینت پر اثر ڈالتی ہے ۔ (2)’’ستر سے زائد ،،گویا ایمان بہت سے اعمال کے مجموعے کانام ہے ۔ ستر کا لفظ کثرت کے لیے بھی بو لا جاتاہے ۔زائد کہہ کر مزید کثرت کی طرف اشارہ ہے ۔ممکن معین عدد مراد ہو۔ زائد تر جمہ ہے بضع کا جو تین سے نو تک کے عدد پر بولا جاتا ہے ۔