سنن النسائي - حدیث 4997

كِتَابُ الْإِيمَانِ وَشَرَائِعِهِ تَأْوِيلُ قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ قَالَتْ الْأَعْرَابُ آمَنَّا قُلْ لَمْ تُؤْمِنُوا وَلَكِنْ قُولُوا أَسْلَمْنَا صحيح أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ عَمْرٍو عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ عَنْ بِشْرِ بْنِ سُحَيْمٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَهُ أَنْ يُنَادِيَ أَيَّامَ التَّشْرِيقِ أَنَّهُ لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ إِلَّا مُؤْمِنٌ وَهِيَ أَيَّامُ أَكْلٍ وَشُرْبٍ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4997

کتاب: ایمان اور اس کے فرائض واحکام کا بیان اللہ تعالی ٰ کے فرمان : ’’بدوی کہتے ہیں ہم ایمان لائے کہہ دیجیے :(ابھی ) تم میں ایمان نہیں آیا بلکہ تم کہو، ہم مسلمان ہو گئے ۔،،کی تفسیر حضرت بشربن سحیم ؓسے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ایام تشریق میں یہ اعلان کرنے کا حکم دیا کہ جنت میں صرف مومن ہی داخل ہو گا ، نیز یہ دن کھانے پینے کے ہیں ۔
تشریح : (1)’’ایام تشریق ،، ذوالحجہ کی 11،12، 13 تاریخ کو کہتے ہیں ۔ گویا یہ اعلان حجۃ الوداع کے موقع پرکیا گیا ۔ (2)’’صرف مومن ہی ،، جس کا ایمان زبان سے آگے گز کر دل تک پہنچ گیا۔ وہی جنت کامستحق ہے اور گناہ گار مومن کسی نہ کسی وقت جنت میں ضرور جائے گا ،البتہ کافر جنت میں نہیں جاسکے گا ۔ (3)’’کھانے پینے کے دن ہیں ،،لہذا ان دنوں میں روزہ رکھا جائے ۔ (1)’’ایام تشریق ،، ذوالحجہ کی 11،12، 13 تاریخ کو کہتے ہیں ۔ گویا یہ اعلان حجۃ الوداع کے موقع پرکیا گیا ۔ (2)’’صرف مومن ہی ،، جس کا ایمان زبان سے آگے گز کر دل تک پہنچ گیا۔ وہی جنت کامستحق ہے اور گناہ گار مومن کسی نہ کسی وقت جنت میں ضرور جائے گا ،البتہ کافر جنت میں نہیں جاسکے گا ۔ (3)’’کھانے پینے کے دن ہیں ،،لہذا ان دنوں میں روزہ رکھا جائے ۔