سنن النسائي - حدیث 499

كِتَابُ الْمَوَاقِيتِ بَاب تَعْجِيلِ الظُّهْرِ فِي السَّفَرِ صحيح أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ شُعْبَةَ قَالَ حَدَّثَنِي حَمْزَةُ الْعَائِذِيُّ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا نَزَلَ مَنْزِلًا لَمْ يَرْتَحِلْ مِنْهُ حَتَّى يُصَلِّيَ الظُّهْرَ فَقَالَ رَجُلٌ وَإِنْ كَانَتْ بِنِصْفِ النَّهَارِ قَالَ وَإِنْ كَانَتْ بِنِصْفِ النَّهَارِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 499

کتاب: اوقات نماز سے متعلق احکام و مسائل سفر میں ظہر کی نماز جلدی پڑھنا حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی منزل میں اترتے تھے تو ظہر کی نماز پڑھنے سے پہلے وہاں سے کوچ نہ فرماتے تھے۔ ایک آدمی نے کہا: اگرچہ سورج سر پر ہوتا؟ فرمایا: اگرچہ سورج سر پر ہوتا۔
تشریح : مطلب یہ ہے کہ سورج ڈھلتے ہی نماز ظہر پڑھ لیت تھے۔ عرف عام میں اسے بھی سورج سر پر ہونے ہی سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ مطلب یہ ہے کہ سورج ڈھلتے ہی نماز ظہر پڑھ لیت تھے۔ عرف عام میں اسے بھی سورج سر پر ہونے ہی سے تعبیر کیا جاتا ہے۔