سنن النسائي - حدیث 4963

كِتَابُ قَطْعِ السَّارِقِ بَاب مَا لَا قَطْعَ فِيهِ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ خَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ حَدَّثَنَا سَلَمَةُ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ الْمَلِكِ الْعَوْصِيَّ عَنْ الْحَسَنِ وَهُوَ ابْنُ صَالِحٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا قَطْعَ فِي ثَمَرٍ وَلَا كَثَرٍ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4963

کتاب: چور کا ہاتھ کاٹنے کا بیان کن چیزوں کی چوری میں ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا؟ حضرت رافع بن خدیج ؓ سے روایت ہے ، انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا : ’’ پھل اور گری ( کھجور کے مغز) میں ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا۔‘‘
تشریح : 1۔ پھل سے مراد وہ پھل ہے جو درخت پر لگا ہو جیسا کہ پہلے وضاحت گزر چکی ہے ۔ 2۔ اس قسم کے پھل میں ہاتھ نہ کٹنے کا یہ مطلب نہیں کہ اسے کوئی اور سزا بھی نہیں دی جائے گی ، بلکہ دگنی قیمت اور جسمانی سزا عائد کی جائے گی ۔ 3۔ ’’ کثر‘‘ سے مراد کھجور کی وہ نرم گری اور مغز ہے جو اس کے تنے کے اوپر کنارے میں ہوتا ہے ۔ 1۔ پھل سے مراد وہ پھل ہے جو درخت پر لگا ہو جیسا کہ پہلے وضاحت گزر چکی ہے ۔ 2۔ اس قسم کے پھل میں ہاتھ نہ کٹنے کا یہ مطلب نہیں کہ اسے کوئی اور سزا بھی نہیں دی جائے گی ، بلکہ دگنی قیمت اور جسمانی سزا عائد کی جائے گی ۔ 3۔ ’’ کثر‘‘ سے مراد کھجور کی وہ نرم گری اور مغز ہے جو اس کے تنے کے اوپر کنارے میں ہوتا ہے ۔