سنن النسائي - حدیث 4917

كِتَابُ قَطْعِ السَّارِقِ الْقَدْرُ الَّذِي إِذَا سَرَقَهُ السَّارِقُ قُطِعَتْ يَدُهُ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى عَنْ أَبِي دَاوُدَ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا يَقُولُ سَرَقَ رَجُلٌ مِجَنًّا عَلَى عَهْدِ أَبِي بَكْرٍ فَقُوِّمَ خَمْسَةَ دَرَاهِمَ فَقُطِعَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4917

کتاب: چور کا ہاتھ کاٹنے کا بیان وہ مقدار جس کی چوری پر چور کا ہاتھ کاٹا جائے گا حضرت انس ؓ نے فرمایا : ایک آدنی نے حضرت ابوبکرؓ کے دور مبارک میں ایک ڈھال چرا لی ۔ اس کی قیمت پانچ درہم تھی تو انہوں نے اس کا ہاتھ کاٹ دیا۔
تشریح : پانچ درہم پر ہاتھ کاٹنے سے تین درہم پر ہاتھ کاٹنے کی نفی نہیں ہوتی ۔ ( دیکھیئے‘روایت:4911) پانچ درہم پر ہاتھ کاٹنے سے تین درہم پر ہاتھ کاٹنے کی نفی نہیں ہوتی ۔ ( دیکھیئے‘روایت:4911)