كِتَابُ قَطْعِ السَّارِقِ الْقَدْرُ الَّذِي إِذَا سَرَقَهُ السَّارِقُ قُطِعَتْ يَدُهُ صحيح أَخْبَرَنَا يُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ حَدَّثَنِي إِسْمَعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ أَنَّ نَافِعًا حَدَّثَهُ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ حَدَّثَهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَطَعَ يَدَ سَارِقٍ سَرَقَ تُرْسًا مِنْ صُفَّةِ النِّسَاءِ ثَمَنُهُ ثَلَاثَةُ دَرَاهِمَ
کتاب: چور کا ہاتھ کاٹنے کا بیان
وہ مقدار جس کی چوری پر چور کا ہاتھ کاٹا جائے گا
حضرت عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرمﷺ نے ایک چور کا ہاتھ کاٹ دیا تھا جس نے عورتوں والے چھپر سے ایک ڈھال چرائی تھی جس کی قیمت تین درہم تھی۔
تشریح :
’’ عورتوں والے چھپر سے ‘‘ مسجد نبوی میں عورتوں کے لیے ایک سایہ دار جگہ بنا دی گئی تھی ، اسے صفۃ النساء ( عورتوں کا چھپر) کہا جاتا تھا۔
’’ عورتوں والے چھپر سے ‘‘ مسجد نبوی میں عورتوں کے لیے ایک سایہ دار جگہ بنا دی گئی تھی ، اسے صفۃ النساء ( عورتوں کا چھپر) کہا جاتا تھا۔