سنن النسائي - حدیث 4875

كِتَابُ قَطْعِ السَّارِقِ تَعْظِيمُ السَّرِقَةِ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ سُلَيْمَانَ ح وَأَنْبَأَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَيَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُثْمَانَ عَنْ أَبِي حَمْزَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ أَحْمَدُ فِي حَدِيثِهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَزْنِي الزَّانِي حِينَ يَزْنِي وَهُوَ مُؤْمِنٌ وَلَا يَسْرِقُ حِينَ يَسْرِقُ وَهُوَ مُؤْمِنٌ وَلَا يَشْرَبُ الْخَمْرَ حِينَ يَشْرَبُ وَهُوَ مُؤْمِنٌ ثُمَّ التَّوْبَةُ مَعْرُوضَةٌ بَعْدُ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4875

کتاب: چور کا ہاتھ کاٹنے کا بیان چوری بہت بڑا گنا ہے حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا : ’’ زانی جب زنا کرتا ہے تو مو من نہیں ہوتا ۔ چور جب چوری کرتا ہے تو مومن نہیں ہوتا ۔ اور شرابی جب شراب پیتا ہے تو مومن نہیں ہوتا ۔ البتہ توبہ پھر بھی ہو سکتی ہے ۔‘‘
تشریح : ’’ توبہ ‘‘ یہ اشارہ ہے کہ یہاں مطقاً ایمان کی نفی مقصود نہیں بلکہ وقتی طور پر یا ایمان کامل کی نفی مقصود ہے کیونکہ یہ گناہ ہیں ، کفر نہیں بشرطیکہ فاعل توبہ کرے اور واپس آجائے۔ ’’ توبہ ‘‘ یہ اشارہ ہے کہ یہاں مطقاً ایمان کی نفی مقصود نہیں بلکہ وقتی طور پر یا ایمان کامل کی نفی مقصود ہے کیونکہ یہ گناہ ہیں ، کفر نہیں بشرطیکہ فاعل توبہ کرے اور واپس آجائے۔