سنن النسائي - حدیث 484

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَاب صَلَاةِ الْعِشَاءِ فِي السَّفَرِ صحيح أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ يَزِيدَ قَالَ حَدَّثَنَا بَهْزُ بْنُ أَسَدٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ أَخْبَرَنِي الْحَكَمُ قَالَ صَلَّى بِنَا سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ بِجَمْعٍ الْمَغْرِبَ ثَلَاثًا بِإِقَامَةٍ ثُمَّ سَلَّمَ ثُمَّ صَلَّى الْعِشَاءَ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ ذَكَرَ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ فَعَلَ ذَلِكَ وَذَكَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَلَ ذَلِكَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 484

کتاب: نماز سے متعلق احکام و مسائل سفر میں عشاءکی نماز کتنی ہو گی؟ حضرت حکم سے روایت ہے، انھوں نے کہا: جناب سعید بن جبیر نے ہمیں مزدلفہ میں مغرب کی نماز اقامت کے ساتھ تین رکعت پڑھائی، پھر سلام پھیرا، پھر عشاء کی نماز دو رکعتیں پڑھائیں اور کہا: حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ایسے کیا۔ اور انھوں (ابن عمر) نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے ہی کیا تھا۔