سنن النسائي - حدیث 4814

كِتَابُ الْقَسَامَةِ دِيَةُ الْمُكَاتَبِ صحيح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَعْلَى، عَنْ الْحَجَّاجِ الصَّوَّافِ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمُكَاتَبِ يُودَى بِقَدْرِ مَا أَدَّى مِنْ مُكَاتَبَتِهِ دِيَةَ الْحُرِّ، وَمَا بَقِيَ دِيَةَ الْعَبْدِ»

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4814

کتاب: قسامت ‘قصاص اور دیت سے متعلق احکام و مسائل مکاتب غلام کی دیت حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: رسول اللہﷺ نے مکاتب کے بارے میں فیصلہ فرمایا کہ مکاتب غلام جس قدر مال مکاتبت ادا کر چکا ہے، اس کی اتنی دیت آزاد کے حساب سے دی جائے گی اور باقی غلام کے لحاظ سے۔