كِتَابُ الْقَسَامَةِ دِيَةُ الْمُكَاتَبِ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ: قَالَ: «قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمُكَاتَبِ يُقْتَلُ بِدِيَةِ الْحُرِّ عَلَى قَدْرِ مَا أَدَّى»
کتاب: قسامت ‘قصاص اور دیت سے متعلق احکام و مسائل
مکاتب غلام کی دیت
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: رسول اللہﷺ نے مکاتب کے بارے میں، جسے قتل کر دیا جائے، فیصلہ فرمایا کہ جس قدر وہ مکاتبت ادا کر چکا ہے، اتنی آزاد کی دیت دی جائے گی۔‘‘
تشریح :
(۱) محقق کتاب نے اس روایت کی سند کو ضعیف قرار دیا ہے لیکن یہ روایت اور بعد والی روایات: ۴۸۱۳ اور ۴۸۱۴ بھی شواہد ومتابعات کی بنا پر صحیح ہیں۔ اس روایت کی متابعت اور شواہد کے لیے حدیث: ۴۸۱۵، ۴۸۱۶ ملاحظہ کیجئے۔ (۲) اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ مکاتب جس قدر مکاتبت کی رقم ادا کر دے، اتنا آزاد تصور ہوگا، باقی غلام، مثلاً: جو غلام نصف رقم ادا کر چکا ہو، وہ نصف آزاد ہوگا، نصف غلام۔ اس حالت میں اگر وہ قتل کر دیا جائے تو آزاد حصے کی دیت پچاس اونٹ ہوگی اور باقی نصف غلام کی دیت دی جائے گی، یعنی پچیس اونٹ۔