سنن النسائي - حدیث 4807

كِتَابُ الْقَسَامَةِ ذِكْرُ الدِّيَةِ مِنَ الْوَرِقِ ضعيف أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، عَنْ مُعَاذِ بْنِ هَانِئٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، ح وأَخْبَرَنَا أَبُو دَاوُدَ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هَانِئٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «قَتَلَ رَجُلٌ رَجُلًا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَجَعَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دِيَتَهُ اثْنَيْ عَشَرَ أَلْفًا» وَذَكَرَ قَوْلَهُ: {إِلَّا أَنْ أَغْنَاهُمُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ مِنْ فَضْلِهِ} [التوبة: 74] فِي أَخْذِهِمُ الدِّيَةَ وَاللَّفْظُ لِأَبِي دَاوُدَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4807

کتاب: قسامت ‘قصاص اور دیت سے متعلق احکام و مسائل چاندی سے دیت کا بیان حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: رسو اللہﷺ کے دور مبارک میں ایک آدمی نے دوسرے آدمی کو قتل کر دیا۔ نبی اکرمﷺ نے اس کی دیت بارہ ہزار درہم مقرر فرمائی۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان: {وَ مَا نَقَمُوْٓا اِلَّآ اَنْ اَغْنٰہُمُ اللّٰہ…} ’’اور نہیں انتقام لیا انھوں نے مگر اس بات کا کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول نے ان کو اپنے فضل سے غنی فرمایا۔‘‘ دیت لینے کے بارے میں ہے۔ اور (مذکورہ) الفاظ ابوداود حرانی کے ہیں۔
تشریح : جبکہ محمد بن مثنیٰ کی حدیث کے الفاظ اس کے ہم معنی ہیں۔ جبکہ محمد بن مثنیٰ کی حدیث کے الفاظ اس کے ہم معنی ہیں۔