سنن النسائي - حدیث 4806

كِتَابُ الْقَسَامَةِ ذِكْرُ أَسْنَانِ دِيَةِ الْخَطَإِ ضعيف أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدِ بْنِ مَسْرُوقٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ خِشْفِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ مَسْعُودٍ يَقُولُ: «قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دِيَةَ الْخَطَإِ عِشْرِينَ بِنْتَ مَخَاضٍ، وَعِشْرِينَ ابْنَ مَخَاضٍ ذُكُورًا، وَعِشْرِينَ بِنْتَ لَبُونٍ، وَعِشْرِينَ جَذَعَةً، وَعِشْرِينَ حِقَّةً»

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4806

کتاب: قسامت ‘قصاص اور دیت سے متعلق احکام و مسائل قتل خطا کی دیت کے اونٹوں کی عمروں کی تفصیل حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالٰی عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے قتل خطا کی دیت کے بارے میں فیصلہ فرمایا کہ ان میں بیس بنت مخاص (ایک سالہ اونٹنی) بیس ابن مخاض (ایک سالہ مذکر) بیس بنت لبون (دو سالہ اونٹنی) بیس جذعے (چار سالہ اونٹنی) اور بیس حقے (تیس سالہ اونٹنی) ہوں گے۔