سنن النسائي - حدیث 4791

كِتَابُ الْقَسَامَةِ هَلْ يُؤْخَذُ مِنْ قَاتِلِ الْعَمْدِ الدِّيَةُ إِذَا عَفَا وَلِيُّ الْمَقْتُولِ عَنِ الْقَوَدِ صحيح أَخْبَرَنَاإِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدٍ، قَالَ: أَنْبَأَنَا ابْنُ عَائِذٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى هُوَ ابْنُ حَمْزَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ قُتِلَ لَهُ قَتِيلٌ» مُرْسَلٌ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4791

کتاب: قسامت ‘قصاص اور دیت سے متعلق احکام و مسائل جب مقتول کا وارث قصاص معاف کر دے تو کیا قاتل عمد سے دیت لی جائے گی؟ حضرت ابو سلمہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’جس شخص کا رشتہ دار مارا جائے۔‘‘ یہ روایت مرسل ہے۔
تشریح : مرسل کا مطلب یہ ہے کہ اس روایت میں اصل راوی، یعنی صحابی کا نام نہیں لیا گیا بلکہ شاگرد نے خود ہی فرمان بیان کر دیا۔ ’’رشتہ دار‘‘ ہر رشتہ دار مقتول کا وارث نہیں بن سکتا بلکہ اولین حق دار بیٹے، پوتے ہیں۔ پھر باپ دادا، پھر بھائی بھتیجے، پھر چچا وغیرہ۔ مرسل کا مطلب یہ ہے کہ اس روایت میں اصل راوی، یعنی صحابی کا نام نہیں لیا گیا بلکہ شاگرد نے خود ہی فرمان بیان کر دیا۔ ’’رشتہ دار‘‘ ہر رشتہ دار مقتول کا وارث نہیں بن سکتا بلکہ اولین حق دار بیٹے، پوتے ہیں۔ پھر باپ دادا، پھر بھائی بھتیجے، پھر چچا وغیرہ۔