سنن النسائي - حدیث 4766

كِتَابُ الْقَسَامَةِ الْقَوَدُ مِنَ الْعَضَّةِ، وَذِكْرُ اخْتِلَافِ أَلْفَاظِ النَّاقِلِينَ لِخَبَرِ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَكِ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو هِشَامٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبَانُ، قَالَ: حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا زُرَارَةُ بْنُ أَوْفَى، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، أَنَّ رَجُلًا عَضَّ ذِرَاعَ رَجُلٍ، فَانْتَزَعَ ثَنِيَّتَهُ، فَانْطَلَقَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ: «أَرَدْتَ أَنْ تَقْضَمَ ذِرَاعَ أَخِيكَ كَمَا يَقْضَمُ الْفَحْلُ؟» فَأَبْطَلَهَا

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4766

کتاب: قسامت ‘قصاص اور دیت سے متعلق احکام و مسائل دانت کاٹنے کے قصاص اور عمران بن حصین کی روایت میں ناقلین حدیث کے اختلافِ الفاظ کا بیان حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے دوسرے آدمی کے بازو پر دانت کاٹا جس کے نتیجے میں اس کا سامنے والا دانت اکھڑ گیا۔ وہ نبی اکرمﷺ کے پاس گیا اور آپ سے اس کا تذکرہ کیا۔ آپ نے فرمایا: ’’تیرا مقصد یہ ہے کہ تو اپنے بھائی کا بازو اونٹ کی طرح چباتا رہتا۔‘‘ پھر آپ نے اس کا کوئی معاوضہ نہ دلوایا۔