سنن النسائي - حدیث 4765

كِتَابُ الْقَسَامَةِ الْقَوَدُ مِنَ الْعَضَّةِ، وَذِكْرُ اخْتِلَافِ أَلْفَاظِ النَّاقِلِينَ لِخَبَرِ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ صحيح أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ زُرَارَةَ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، أَنَّ يَعْلَى قَالَ: فِي الَّذِي عَضَّ فَنَدَرَتْ ثَنِيَّتُهُ، إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا دِيَةَ لَكَ»

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4765

کتاب: قسامت ‘قصاص اور دیت سے متعلق احکام و مسائل دانت کاٹنے کے قصاص اور عمران بن حصین کی روایت میں ناقلین حدیث کے اختلافِ الفاظ کا بیان حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت یعلی رضی اللہ تعالٰی عنہ نے اس آدمی کے بارے میں جس نے دوسرے کو کاٹا تھا جس سے اس کا دانت گر گیا تھا، فرمایا کہ نبی اکرمﷺ نے (اس جیسے مقدمے میں) فرمایا تھا: ’’جاؤ تجھے کوئی دیت نہیں ملے گی۔‘‘