سنن النسائي - حدیث 4761

كِتَابُ الْقَسَامَةِ الْقِصَاصُ مِنَ الثَّنِيَّةِ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: كَسَرَتِ الرُّبَيِّعُ ثَنِيَّةَ جَارِيَةٍ، فَطَلَبُوا إِلَيْهِمُ الْعَفْوَ، فَأَبَوْا، فَعُرِضَ عَلَيْهِمُ الْأَرْشُ، فَأَبَوْا، فَأَتَوُا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَ بِالْقِصَاصِ، قَالَ أَنَسُ بْنُ النَّضْرِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، تُكْسَرُ ثَنِيَّةُ الرُّبَيِّعِ لَا وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لَا تُكْسَرُ. قَالَ: يَا أَنَسُ، كِتَابُ اللَّهِ الْقِصَاصُ فَرَضِيَ الْقَوْمُ، وَعَفَوْا. فَقَالَ: «إِنَّ مِنْ عِبَادِ اللَّهِ مَنْ لَوْ أَقْسَمَ عَلَى اللَّهِ لَأَبَرَّهُ»

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4761

کتاب: قسامت ‘قصاص اور دیت سے متعلق احکام و مسائل ثنیہ (دانت) میں قصاص حضرت انس رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: (میری پھوپھی) حضرت ربیع رضی اللہ عنہا نے ایک لڑکی کا سامنے والا دانت توڑ دیا۔ ان کے رشتہ داروں نے لڑکی کے رشتہ داروں سے معافی مانگی۔ انھوں نے انکار کر دیا۔ انھیں دیت کی پیش کش کی گئی تو انھوں نے پھر انکار کر دیا۔ پھر وہ نبی اکرمﷺ کے پاس آگئے۔ آپ نے قصاص کا حکم جاری فرما دیا۔ حضرت انس بن نضر رضی اللہ تعالٰی عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! ربیع کا دانت توڑا جائے گا؟ نہیں، قسم اس ذات کی جس نے آپ کو برحق نبی بنایا! ہرگز نہیں توڑا جائے گا۔ آپ نے فرمایا: ’’انس! اللہ تعالیٰ کی کتاب تو قصاص کا حکم دیتی ہے۔‘‘ اتنے میں فریق ثانی راضی ہوگیا اور انھوں نے معافی دے دی۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’بلا شبہ اللہ تعالیٰ کے کچھ بندے ایسے ہیں کہ اگر اللہ تعالیٰ کا نام لے کر قسم کھا لیں تو اللہ تعالیٰ ان کی لاج رکھ لیتا ہے۔‘‘