كِتَابُ الْقَسَامَةِ الْقِصَاصُ فِي السِّنِّ ضعيف أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ الْحَسَنِ، عَنْ سَمُرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ قَتَلَ عَبْدَهُ قَتَلْنَاهُ، وَمَنْ جَدَعَ عَبْدَهُ جَدَعْنَاهُ»
کتاب: قسامت ‘قصاص اور دیت سے متعلق احکام و مسائل
دانت ٹوٹ جانے کی صورت میں قصاص
حضرت سمرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے منقول ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’جو شخص اپنے غلام کو قتل کرے گا، ہم اسے قتل کر دیں گے اور جو کوئی اپنے غلام کی ناک یا کان کاٹ دے، ہم اس کی ناک کان کاٹ دیں گے۔‘‘
تشریح :
جب ناک کان میں قصاص ہو سکتا ہے تو دانت بھی ہو سکتا ہے۔ باب سے مناسبت اسی طرح ہے، تاہم یہ روایت ضعیف ہے جیسا کہ پہلے اس کی وضاحت گزر چکی ہے۔ دیکھیے فوائد ومسائل، حدیث: ۴۷۴۰۔
جب ناک کان میں قصاص ہو سکتا ہے تو دانت بھی ہو سکتا ہے۔ باب سے مناسبت اسی طرح ہے، تاہم یہ روایت ضعیف ہے جیسا کہ پہلے اس کی وضاحت گزر چکی ہے۔ دیکھیے فوائد ومسائل، حدیث: ۴۷۴۰۔