سنن النسائي - حدیث 475

كِتَابُ الصَّلَاةِ مَنْ تَرَكَ صَلَاةَ الْعَصْرِ صحيح أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنِي يَحْيَى عَنْ هِشَامٍ قَالَ حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو الْمَلِيحِ قَالَ كُنَّا مَعَ بُرَيْدَةَ فِي يَوْمٍ ذِي غَيْمٍ فَقَالَ بَكِّرُوا بِالصَّلَاةِ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ تَرَكَ صَلَاةَ الْعَصْرِ فَقَدْ حَبِطَ عَمَلُهُ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 475

کتاب: نماز سے متعلق احکام و مسائل جس شخص نے عصرکی نماز چھوڑ دی ابوملیح بیان کرتے ہیں کہ ہم ایک ابرآلود دن میں حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے تو انھوں نے کہا: نماز (عصر) جلدی پڑھ لو کیونکہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس نے عصر کی نماز چھوڑ دی اس کا عمل ضائع ہوگیا۔‘‘
تشریح : (۱)ابرآلوددن میں سورج نظر نہیں آتا، اس لیے خطرہ ہوتا ہے کہ کہیں غروب ہی نہ ہوجائے، لہٰذا عصر کی نماز اول وقت ہی میں پڑھ لینی چاہیے تاکہ تاخیر قض تک نہ پہنچا دے۔ ایک مرفوع روایت میں یہ بات صراحتاً بیان کی گئی ہے۔ دیکھیے: (صحیح البخاری، مواقیت الصلاۃ، حدیث:۵۹۴) (۲)’’اس کا عمل ضائع ہوگیا۔‘‘ بعج گناہ حبطِ اعمال کا سبب بن جاتے ہیں، جیسے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے جھگڑنا اور آواز بلند کرنا، ریاکاری کرنا، نجومی اور دست شناس وغیرہ کے پاس جانا، البتہ یہ ضروری نہیں کہ سارے سابقہ اعمال ضائع ہوجائیں، کیونکہ اس قسم کا احباط تو کفر و ارتداد ہی کی بنا پر ہوتا ہے۔ مذکورہ حدیث میں وہ عمل مراد ہے جس کی بنا پر وہ نماز سے مشغول رہا۔ اور ضائع ہونے کا مطلب ہے کہ وہ عمل اسے فائدہ نہیں پہنچائے گا۔ یا کسی اور وجہ سے کامل احباط بھی ممکن ہے جبکہ سرے سے اس کے وجوب کا منکر ہو۔ بعض نے کہا ہے کہ ان الفاظ سے تشدید وتعظیم گنا ہ مقصود ہے نہ کہ ظاہری الفاظ۔ یہ مفہوم اگرچہ بعید نہیں مگر مندرجہ بالا مفہوم الفاظ کے قریب تر ہے۔ (۱)ابرآلوددن میں سورج نظر نہیں آتا، اس لیے خطرہ ہوتا ہے کہ کہیں غروب ہی نہ ہوجائے، لہٰذا عصر کی نماز اول وقت ہی میں پڑھ لینی چاہیے تاکہ تاخیر قض تک نہ پہنچا دے۔ ایک مرفوع روایت میں یہ بات صراحتاً بیان کی گئی ہے۔ دیکھیے: (صحیح البخاری، مواقیت الصلاۃ، حدیث:۵۹۴) (۲)’’اس کا عمل ضائع ہوگیا۔‘‘ بعج گناہ حبطِ اعمال کا سبب بن جاتے ہیں، جیسے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے جھگڑنا اور آواز بلند کرنا، ریاکاری کرنا، نجومی اور دست شناس وغیرہ کے پاس جانا، البتہ یہ ضروری نہیں کہ سارے سابقہ اعمال ضائع ہوجائیں، کیونکہ اس قسم کا احباط تو کفر و ارتداد ہی کی بنا پر ہوتا ہے۔ مذکورہ حدیث میں وہ عمل مراد ہے جس کی بنا پر وہ نماز سے مشغول رہا۔ اور ضائع ہونے کا مطلب ہے کہ وہ عمل اسے فائدہ نہیں پہنچائے گا۔ یا کسی اور وجہ سے کامل احباط بھی ممکن ہے جبکہ سرے سے اس کے وجوب کا منکر ہو۔ بعض نے کہا ہے کہ ان الفاظ سے تشدید وتعظیم گنا ہ مقصود ہے نہ کہ ظاہری الفاظ۔ یہ مفہوم اگرچہ بعید نہیں مگر مندرجہ بالا مفہوم الفاظ کے قریب تر ہے۔