سنن النسائي - حدیث 4742

كِتَابُ الْقَسَامَةِ الْقَوَدُ مِنَ السَّيِّدِ لِلْمَوْلَى ضعيف أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ الْحَسَنِ، عَنْ سَمُرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ قَتَلَ عَبْدَهُ قَتَلْنَاهُ، وَمَنْ جَدَعَ عَبْدَهُ جَدَعْنَاهُ»

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4742

کتاب: قسامت ‘قصاص اور دیت سے متعلق احکام و مسائل مالک سے غلام کا قصاص لینے کا بیان حضرت سمرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا: ’’جو شخص اپنے غلام کو قتل کرے گا، ہم اسے قتل کریں گے اور جو شخص اپنے غلام کی ناک کان کاٹے گا، ہم اس کی ناک کان کاٹ دیں گے۔‘‘
تشریح : مذکورہ بالا تینوں روایات ضعیف ہیں۔ محقق کا انھیں حسن کہنا محل نظر ہے کیونکہ راجح بات یہ ہے کہ حسن بصری رحمہ اللہ نے حضرت سمرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے سوائے عقیقہ والی روایت کے کوئی روایت نہیں سنی۔ تفصیل کے لیے دیکھیے: (الموسوعۃ الحدیثیۃ، مسند الامام احمد: ۳۳/ ۲۹۶، ۲۹۷) تاہم مسئلہ اسی طرح ہے جس طرح مؤلف رحمہ اللہ نے باب قائم کیا ہے کہ آقا اگر اپنے غلام کو قتل کر دے تو اسے قتل کیا جائے گا جیسا کہ حدیث: ۴۷۳۸ کے فوائد میں تفصیل گزر چکی ہے۔ مذکورہ بالا تینوں روایات ضعیف ہیں۔ محقق کا انھیں حسن کہنا محل نظر ہے کیونکہ راجح بات یہ ہے کہ حسن بصری رحمہ اللہ نے حضرت سمرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے سوائے عقیقہ والی روایت کے کوئی روایت نہیں سنی۔ تفصیل کے لیے دیکھیے: (الموسوعۃ الحدیثیۃ، مسند الامام احمد: ۳۳/ ۲۹۶، ۲۹۷) تاہم مسئلہ اسی طرح ہے جس طرح مؤلف رحمہ اللہ نے باب قائم کیا ہے کہ آقا اگر اپنے غلام کو قتل کر دے تو اسے قتل کیا جائے گا جیسا کہ حدیث: ۴۷۳۸ کے فوائد میں تفصیل گزر چکی ہے۔