سنن النسائي - حدیث 4704

كِتَابُ الْبُيُوعِ الشَّرِكَةُ فِي النَّخِيلِ صحيح أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «أَيُّكُمْ كَانَتْ لَهُ أَرْضٌ أَوْ نَخْلٌ، فَلَا يَبِعْهَا حَتَّى يَعْرِضَهَا عَلَى شَرِيكِهِ»

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4704

کتاب: خریدو فروخت سے متعلق احکام و مسائل کھجور کے درختوں میں شرکت کا بیان حضرت جابر رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: ’۔تم میں سے جس شخص کے پاس زمین یا کھجوروں کے درخت ہوں تو وہ انھیں نہ بیچے حتی کہ اپنے شریک پر پیش کرے (اپنے شریک کو خریدنے کی پیش کش کرے)۔‘‘
تشریح : ’’اپنے شریک پر‘‘ یہیں پر باب سے تعلق ہے کہ شریک تبھی بنے گا اگر دونوں اس کے مشترکہ مالک ہوں گے۔ اس مسئلے کی مزید تفصیل اور وضاحت جاننے کے لیے دیکھیے، حدیث: ۴۶۵۰ کے فوائد ومسائل۔ ’’اپنے شریک پر‘‘ یہیں پر باب سے تعلق ہے کہ شریک تبھی بنے گا اگر دونوں اس کے مشترکہ مالک ہوں گے۔ اس مسئلے کی مزید تفصیل اور وضاحت جاننے کے لیے دیکھیے، حدیث: ۴۶۵۰ کے فوائد ومسائل۔