سنن النسائي - حدیث 4702

كِتَابُ الْبُيُوعِ الشَّرِكَةُ بِغَيْرِ مَالٍ صحيح أَخْبَرَنَا نُوحُ بْنُ حَبِيبٍ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، قَالَ: أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ أَعْتَقَ شِرْكًا لَهُ فِي عَبْدٍ أُتِمَّ مَا بَقِيَ فِي مَالِهِ، إِنْ كَانَ لَهُ مَالٌ يَبْلُغُ ثَمَنَ الْعَبْدِ»

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 4702

کتاب: خریدو فروخت سے متعلق احکام و مسائل مال کے بغیر شراکت کا بیان حضرت سالم کے والد محترم (حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ ) سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: ’’جو شخص کسی غلام میں اپنا حصہ آزاد کر دے تو باقی حصے کی آزادی بھی اس کے مال سے ہوگی بشرطیکہ اس کے پاس اتنا مال ہو جو اس غلام کی قیمت کے برابر ہو۔‘‘
تشریح : اس روایت کی مناسبت اگلے باب سے ہے، الا یہ کہ اس باب کے معنی یہ ہوں کہ شراکت مال، یعنی روپے پیسے کے علاوہ اور چیزوں میں بھی ہو سکتی ہے، مثلاً: غلام۔ پھر یہ حدیث اگلے باب سے متعلق بھی ہو سکتی ہے۔ اس روایت کی مناسبت اگلے باب سے ہے، الا یہ کہ اس باب کے معنی یہ ہوں کہ شراکت مال، یعنی روپے پیسے کے علاوہ اور چیزوں میں بھی ہو سکتی ہے، مثلاً: غلام۔ پھر یہ حدیث اگلے باب سے متعلق بھی ہو سکتی ہے۔