سنن النسائي - حدیث 469

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَاب ثَوَابِ مَنْ أَقَامَ الصَّلَاةَ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي صَفْوَانَ الثَّقَفِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا بَهْزُ بْنُ أَسَدٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ وَأَبُوهُ عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُمَا سَمِعَا مُوسَى بْنَ طَلْحَةَ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي أَيُّوبَ أَنَّ رَجُلًا قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَخْبِرْنِي بِعَمَلٍ يُدْخِلُنِي الْجَنَّةَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَعْبُدَ اللَّهَ وَلَا تُشْرِكَ بِهِ شَيْئًا وَتُقِيمَ الصَّلَاةَ وَتُؤْتِيَ الزَّكَاةَ وَتَصِلَ الرَّحِمَ ذَرْهَا كَأَنَّهُ كَانَ عَلَى رَاحِلَتِهِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 469

کتاب: نماز سے متعلق احکام و مسائل جو شخص نمازکی(صحیح)ادائیگی کرے‘اس کا ثواب حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! مجھے کسی ایسے کام سے مطلع فرمائیں جو مجھے جنت میں داخل کردے۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تم اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو اور کسی کو اس کا شریک نہ بنائو اور نماز صحیح صحیح ادا کرو، زکاۃ ادا کرو اور رشتوں کو جوڑو (پھر آپ نے اس آدمی سے کہا) اس (اونٹنی کی مہار) کو چھوڑدو۔‘‘ گویا کہ آپ اونٹنی پر سوار تھے۔
تشریح : (۱)[ذرھا] میں اس چیز کی طرف اشارہ تھا کہ تیرے سوال کا جواب پورا ہوگیا ہے اب اس کو چھوڑ دے۔ اس نے سوال کرنے سے پہلے آپ کی اونٹنی کی مہار پکڑلی تھی۔ (۲)اس حدیث میں ارکانِ اسلام مذکور ہیں۔ (۱)[ذرھا] میں اس چیز کی طرف اشارہ تھا کہ تیرے سوال کا جواب پورا ہوگیا ہے اب اس کو چھوڑ دے۔ اس نے سوال کرنے سے پہلے آپ کی اونٹنی کی مہار پکڑلی تھی۔ (۲)اس حدیث میں ارکانِ اسلام مذکور ہیں۔