سنن النسائي - حدیث 467

كِتَابُ الصَّلَاةِ بَاب الْمُحَاسَبَةِ عَلَى الصَّلَاةِ صحيح أَخْبَرَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ يَعْنِي ابْنَ بَيَانِ بْنِ زِيَادِ بْنِ مَيْمُونٍ قَالَ كَتَبَ عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ عَنْهُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَوَّامِ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ أَبِي رَافِعٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ أَوَّلَ مَا يُحَاسَبُ بِهِ الْعَبْدُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ صَلَاتُهُ فَإِنْ وُجِدَتْ تَامَّةً كُتِبَتْ تَامَّةً وَإِنْ كَانَ انْتُقِصَ مِنْهَا شَيْءٌ قَالَ انْظُرُوا هَلْ تَجِدُونَ لَهُ مِنْ تَطَوُّعٍ يُكَمِّلُ لَهُ مَا ضَيَّعَ مِنْ فَرِيضَةٍ مِنْ تَطَوُّعِهِ ثُمَّ سَائِرُ الْأَعْمَالِ تَجْرِي عَلَى حَسَبِ ذَلِكَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 467

کتاب: نماز سے متعلق احکام و مسائل نماز کے بارے میں پوچھ گچھ ہو گی حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تحقیق قیامت کے دن سب سے پہلے بندے سے جس چیز کا حساب ہوگا وہ اس کی نماز ہوگی۔ اگر وہ مکمل پائی گئی تو مکمل لکھی جائے گی اور اگر اس میں کچھ کمی ہوئی تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: دیکھو! کیا تم اس کے لیے کچھ نفل پاتے ہو جس کے ساتھ اس کے ضائع کردہ فرض کی کمی پوری کردی جائے۔ پھر باقی اعمال بھی اسی کے مطابق جاری ہوں گے۔‘‘
تشریح : بعض روایات میں ہے کہ سب سے پہلے ’’قتل‘‘ کا فیصلہ کیا جائے گا۔ (صحیح البخاری، الرقاق، حدیث:۶۵۳۳، وصحیح مسلم، القسامۃ والمحاربین، حدیث:۱۶۸۷) یہاں نماز کا ذکر ہے۔ تطبیق یہ ہے کہ حقوق اللہ میں سب سے پہلے نماز کا حساب ہوگا اور حقوق العباد میں قتل کا۔ یا پوچھ گچھ پہلے نماز کی ہوگی اور فیصلہ سب سے پہلے قتل کا ہوگا۔ بعض روایات میں ہے کہ سب سے پہلے ’’قتل‘‘ کا فیصلہ کیا جائے گا۔ (صحیح البخاری، الرقاق، حدیث:۶۵۳۳، وصحیح مسلم، القسامۃ والمحاربین، حدیث:۱۶۸۷) یہاں نماز کا ذکر ہے۔ تطبیق یہ ہے کہ حقوق اللہ میں سب سے پہلے نماز کا حساب ہوگا اور حقوق العباد میں قتل کا۔ یا پوچھ گچھ پہلے نماز کی ہوگی اور فیصلہ سب سے پہلے قتل کا ہوگا۔